‘قابلِ وصول ٹیکسز کے لیے جدید طریقہ کار استعمال کیے جائیں’

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  قابلِ وصول ٹیکسز کواکٹھا کرنے کے لئے جدید طریقہ کار برؤے کار لائے جائیں تاکہ جہاں نا دہند گان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے وہاں ٹیکس دہندگان کے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ریونیو اکٹھا کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے حکومتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیکس چور قوم ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ باقاعدگی سے ٹیکسز ادا کرنے والوں کو حراساں کرنے کی بجائے ٹیکس چوروں اور نادہندگان پر توجہ مرکوز کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس چوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ ٹیکس چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرنے والے محکمے کے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم کی چئیرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے لئے آسانی اور ان کی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی افتخار درانی، چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان و دیگر افسران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے اور دوسرے این آر او کے بعد لوگوں کا خوف ختم ہوگیا،وزیراعظم

چئیرمین وفاقی  بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اکٹھا کرنے، ٹیکس بیس میں اضافے اور نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لیے کیے جانے والے نئے اقدامات سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

معلومات اور تحقیقات کے 66 کیسزپر کام جاری ہے،بریفنگ 

بتایا گیا کہ ہائی نیٹ ورک افراد کے چھ ہزار سے زائد کیسز زیرِ غور ہیں جن سے کل دو ارب سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔ اب تک ان میں 1.3 ارب کی وصولی کی جا چکی ہے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق معلومات اور تحقیقات کے 66 کیسزپر کام جاری ہے جن میں سے اب تک 1.5 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی جا چکی ہے۔ بیرون ملک جائیدادوں (آف شور ایسیٹس) کے کیسز میں اب تک چھ ارب سے زائد کے واجب الادا ٹیکسز اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ سیکشن 214 ای کے تحت 1.573 ارب روپے کی وصولیاں کی جاچکی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اب تک دو ہزار پلازہ کی میپنگ کی جا چکی ہے جبکہ 2500سے زائد پوائنٹ آف سیل پر قابلِ وصول ٹیکس اکٹھا کرنے کے لئے خودکار نظام کی تنصیب کی جا چکی ہے۔

بتایا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے ان نئے اقدامات کے تحت 24.818 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے جبکہ اس میں سے اب تک 11.882 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں