14ویں چولستان جیپ ریلی نادرمگسی کے نام


بہاولپور:14 ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نادر مگسی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق نادر مگسی نے 466 کلومیٹر کا ٹریک چار گھنٹے 29منٹ میں طے کیا۔ چار گھنٹے 40 منٹ کے ساتھ زین محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کی

نادر مگسی کے سخت حریف جھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحب زادہ سلطان تیسرے نمبر پر رہے۔ انہوں یہ فاصلہ چار گھنٹے 42 منٹ میں طے کیا۔

پری پیڈ کیٹیگری کےفائنل راؤنڈ میں 34 گاڑیاں 256 کلومیٹرطویل ٹریک پردوڑائی جائیں گی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نادر مگسی اپنے اعزاز کی دفاع کریں گے۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحب زادہ سلطان دفاعی چیمپئن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

گزشتہ روز خواتین کی اسٹاک کیٹیگری  میں سابق چیمپئن تشنا پٹیل فاتح قرار پائی تھیں اور اسلام آباد کی سلمہ ثروت دوسرے نمبر پر رہیں جب کہ عاصمہ صدیقی گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

چولستان جیپ ریلی کا تیسرا روز

14 ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تیسرے روز مردوں کی اسٹاک کیٹیگری میں منصور حلیم نے معرکہ مارا تھا۔ منصور حلیم نے 220 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے ، 44 منٹ اور 29 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔  مردوں کی اسٹاک کیٹیگری  میں ڈاکٹر ندیم نعیم دوسرے جبکہ شہزاد ماجد تیسرے نمبر پر رہے۔

چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کے تیسرے روز شام کوتاریخی قلعہ دراوڑ پرمیوزیکل کنسرٹ، آتش بازی اور کلچرل نائیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں جرمن سفیرمارٹن کوبلر نے بھی شرکت کی تھی۔

جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹورزم کے حوالے سے بہت خوبصورت اور رچ کلچرل ملک ہے۔ انہوں نے جیپ ریلی کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہاولپورتاریخی شہر ہے مجھے دراوڑ فورٹ دیکھ  کربہت مزہ آیا اور  اپنی زندگی کی خوبصورت رات یہاں گزاری ہے۔


متعلقہ خبریں