اہم شخصیات کا سوشل میڈیا پر عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین

February 11, 2019

فائل فوٹو۔

اسلام آباد: معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا۔ جس طرح ان کی یاد میں مختلف جہگوں پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا اسی طرح سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں نے بھی ان کی یاد میں ٹوٹیس پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ عاصمہ جہانگیر کی پہلی برسی پر انہیں مس کررہے ہیں۔

Missing #AsmaJahangir on the first anniversary of her death. Pakistan’s brave human rights defender who always spoke truth to power. Who will hold our government of ‘dangerous duffers’ accountable now? pic.twitter.com/lLkQcxaW7O

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 11, 2019

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عاصمہ جہانگیرپاکستان کی انسانی حقوق کی ایک بہادر کارکن تھیں جنہوں نے ہمیشہ سچ بولا۔

اسی طرح صحافی عاصمہ جہانگیر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ انہوں نے عاصمہ جہانگیر کو بہت مس کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ عاصمہ ایک بہادر شخصیت تھیں، آج مظلوموں کے لیے ان کی کرخت آواز موجود نہیں اوران کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ بشرا گوہر نے عاصمہ کی یاد میں لکھا ہے کہ جب ہر طرف آمریت اور جبر ہو اور اظہار بھی نہ ہو تو ہم اپنی عظمت کھو دیتے ہیں۔


اسی طرح سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ پاکستان کی بہادر خاتون کی یاد آج بھی زندہ ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز