فیصل آباد: فیصل آباد میں سرکاری اسکول انتظامیہ نے بچوں کے ہاتھوں میں کتابوں کے بجائے اینٹیں تھما دیں، ننھنے طلبا اسکول کے اوقات میں مزدوری کرتے ہوئے تبدیلی کا گیت بھی گاتے رہے۔
یہ معصوم بچے، فیصل آباد کے تاندلیاں والا گورنمنٹ پرائمری اسکول سے تعلق رکھتے ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ انہیں اسکول سےعلم ملنے کے بجائے مزدوری کی تربیت دی جارہی ہے۔
نھنے طلبا ناصرف تبدیلی کا گانا گاتے رہے بلکہ وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے پوچھتے رہے کہ کیوں ان کے ساتھ ایسا ہورہا ہے؟
غور طلب امر یہ ہے کہ اعلیٰ حکام کو شکایت درج کرانے کے لیے اسکول کی دیوار پر نمبر اور تفصیلات بھی درج ہیں لیکن اس کے باوجود سرکاری اسکولوں میں طلبا سے مشقت لینے کی روش نہیں بدلی جارہی۔