100 انڈیکس 108 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41 ہزار 505 پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، انڈیکس 369 پوائنٹ گر گیا

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں کاروبار کے اختتام پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 108 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41 ہزار 505 پر بند ہوا.

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41614 پوائنٹس سے ہوا تھا اور مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے تیزی بھی دیکھنے میں آئی جس سے انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار میں تیزی کا رجحان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا اور کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے  انڈیکس سطح آغاز سے بھی 48 پوائنٹس نیچے چلا گیا۔

مارکیٹ کا حجم 20 کڑوڑ شئیرز کا رہا جبکہ کاروبار کبے گئے شئیرز کی مالیت نو ارب سے زائد رہی۔ کاروبار کے دوران 137 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 204 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 501 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور  138,325,560 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت  7,813,628,914  رہی۔


متعلقہ خبریں