ایف بی آر کے 36 افسران کو تبدیل کر دیا گیا

FBR

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 36 افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔

ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 36 افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق کسٹم گروپ کے گریڈ 22، 21 اور 20 کے 14 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔

ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ گریڈ 22 کے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد کو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی کراچی تعینات کر دیا گیا۔ کسٹم گروپ گریڈ 21 کے محمد صادق کو ڈی جی کسٹمز کراچی تعینات کر دیا گیا۔

کسٹم گروپ گریڈ 21 کے عبدالقادر میمن کو ڈی جی انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کی چیف کلکٹر کسٹم سیما بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے علی رضا کو ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔

گریڈ 21 کے جنید جلیل کو چیف کلکٹر کسٹمز کراچی اور گریڈ 21 کے عرفان الرحمان چیف کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی ہوں گے۔ کسٹم گروپ گریڈ 21 کی صائمہ شہزاد، اشعد جاوید اور یعقوب مکو کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے فیاض انور اور محسن رفیق کا بھی تبادلہ ہو گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹم گروپ گریڈ 20 کی ارم مقبول اور قراۃ العین ڈوگر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کے ندیم رضوی کو ڈی جی سروسز اکیڈمی لاہور اور گریڈ 21 کی آمنہ حسن کو ڈائریکٹر انسداد بے نامی تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ 21 کے احمد شجاع خان کو ممبر آڈٹ کے عہدے سے ہٹا کر گریڈ 21 کی سعدیہ صدف کو ممبر آڈٹ بنا دیا گیا۔ گریڈ 21 کے عابد رضا، ڈاکٹر سرمد، فاروق اعظم، امتیاز سولنگی، عابد محمود اور طارق ارباب کا تبادلہ کر دیا گیا۔

دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع

ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری،ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں،ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو بھی ایڈمن پول بھجوا دیا گیا۔

شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او ،ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔

طارق مصطفیٰ خان اکاؤنٹنگ ممبر اوراحمد رؤف ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار

حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا،محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کو بھی ممبر ایڈمن پول بھجوادیا گیا۔

چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم ،چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی،چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپردکردی گئی ہیں۔ایف بی آر نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں