لاہور سے مدینہ جانے والی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں لینڈنگ


کراچی: قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز کراچی میں اتار لی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پرواز پی کے-747  شام پانچ بجے لاہورسے روانہ ہوئی تھی، جہاز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ساڑھے چھ بجے کراچی میں ہی اتار لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ تبدیل کرکے پرواز ساڑھے آٹھ بجے تک روانہ کر دی گئی۔

پروازبوئنگ 777 پرآپریٹ کی جا رہی تھی اور جہاز میں سوا تین سو مسافر سوار تھے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیارہ تبدیل کرنے کا پہلے سے فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں