سندھ میں گیس بحران، سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کا بحران پیدا ہو گیا۔ سی این جی اسٹیشنز کو مزید 12 گھنٹےکے لیے بند کر دیا گیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) حکام کے مطابق شہر قائد سمیت اندرون سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی 24 گھنٹے کی معمول کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنزکو آج صبح آٹھ بجے کھل جانا تھا تاہم سوئی گیس حکام نے صوبے بھر میں مزید 12 گھنٹے کی بندش کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سوئی گیس حکام کے مطابق صبح آٹھ بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز اب رات آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔ گھریلو صارفین کو گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں