ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد بلاول کی دورہ امریکہ کی تیاری

کاش عمران خان دوسرے بھٹو ہوتے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل


کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتوار کو امریکہ کا دورے کریں گے، ایگزٹ کنڑول لسٹ  (ای سی ایل) سے نام نکلنے کے بعد بلاول بھٹو کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو امریکہ اور یورپ کا دس روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمن پی پی پی چھ فروری کو امریکہ میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شریک ہوں گے۔نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی شخصیات شریک ہوں گی۔

واضح رہے گزشتہ سال 28 دسمبر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت ای سی ایل میں ڈالے گئے 172 افراد کی فہرست منظر عامر پر آئی تھی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام بھی شامل تھے۔

مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث 172 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

بعد ازاں رواں سال جنوری میں  سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں