نیویارک: اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ(یو نیسف) نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ورکرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یونیسف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک پولیو ورکر کمر تک برف میں دھنسا ہوا ہے اور پولیو بکس اٹھائے چترال کی طرف جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیلٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے اور لوگ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ورکرز کی کاوشوں کو سراہ رہے ہیں۔
یونیسف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا پولیو ورکز لمبا راستہ طے کرتے ہوئے جا رہا ہے تاکہ بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکے۔
Pakistan’s polio workers travel long distances to make sure that every child is protected from polio, no matter where they live in Pakistan.#Pakvspolio #ForEveryChild #RightToHealth #PakFightsPolio Photo via @pakfightspolio #VaccinesWork #PolioWorkers pic.twitter.com/BSINGV92IL
— UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) January 27, 2019
علاوہ ازیں حکومت نے پولیو ورکرز کی روزانہ کی اجرت 100 سے بڑھا کر 500 روپے کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں دو لاکھ پولیو ورکرز کی روزانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2018 سے ہوگا اور آئندہ تین سال تک دیا جائے گا۔
قومی اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پولیو خاتمے کیلئے منصوبے میں 986.29 ملین امریکی ڈالر مختص کیے ہیں۔
قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ورکرز کے کاوشوں کو سراہا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پولیو ورکرز کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔