سرفراز فخر زمان سے آفریدی جیسے کردار کے خواہشمند


پورٹ ایلزبتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز اہم ہے۔

پورٹ ایلزبتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہا کہ  شائقین ون ڈے سیریزمیں اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتےہیں۔ یہ نہیں کہوں گا کہ نیتجہ 0-5 ہوگا۔

انہوں نے  بائیں بازوکے بلے باز فخر زمان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک روزہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، فخرزمان کو ڈیوڈ وارنر،سہواگ اورشاہد آفریدی جیسےرول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہر سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اس سیریز سے ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کا موقع ملے گا۔

دن ڈے سیریز کے لیے محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے، شائقین کرکٹ توقع لگائے بیٹھے ہیں کہ ان کی موجودگی جنوبی افریقہ کی جیت کا راستہ روکنے میں ضرور مددگار ثابت ہوگی۔

جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی قومی ٹیم کو میزبان ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں تین صفر سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کے پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز19 جنوری سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں