پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 342 پوائنٹس کی کمی


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل منفی رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 342 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 271 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے منفی رجحان رہا جب کہ آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں پانچ پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 386 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 342 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 69,176,340 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3,917,053,647 بنتی ہے۔

گزشتہ تین روز سے مارکیٹ مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے اور کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہی ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں