گجرات، حسد کی آگ نے ماں کی گود اجاڑ دی

ممانی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم سلیمان کی یاد گار تصویر، ہم نیوز اسکرین شاٹ


گجرات: بیٹے کے مقابلے میں بھانجے کو زیادہ پیار ملنے پر افسردہ اور آپس کی لڑائیوں سے تنگ خاتون نے سترہ ماہ کے معصوم بھانجے کو قتل کردیا۔ ساس بہو اور نند بھابھی کے جھگڑوں نے سترہ ماہ کے معصوم سلیمان کی جان لے لی۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق ملزمہ اور سگی ممانی نے سترہ ماہ کے معصوم سلیمان کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

حسد کی آگ میں جلتی ممانی نے اپنی نند اور سسرالیوں کو تکلیف دینے کے لیے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ ماریہ نامی خاتون نے کمرے میں سوئے ہوئے سلمان کو اٹھایا اور گلہ دبا کر قتل کرکے نعش صندوق میں چھپا دی، پھر موقع پا کر ویرانے میں پھینک دی۔

غم میں نڈھال کم سن مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر اوربڑوں کی لڑائی میں بچوں کو لانا مناسب نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حوالات میں بند کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں