اسٹیل ملز کی بحالی: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت سے رپورٹ طلب کرلی

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے اجلاس  میں وزارت صنعت سے پاکستان اسٹیل کو فعال کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں وزارت صنعت کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق جلد از جلد تفصیلی اسٹڈی دے تاکہ اسٹیل مل کو جلد از جلد فعال کیا جا سکے۔

کمیٹی نے کپاس کی درآمد پر کسٹمز اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا معاملہ ریونیو ڈویژن کو بھجوادیا۔

دوران اجلاس ریونیو ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ چھوٹ کی صورت میں وصولیوں پر اثرات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

ای سی سی کے اجلاس میں  پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بحالی سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں