کابل میں دھماکہ، تین پولیس اہلکار زخمی

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نجیب دانش کے مطابق کابل وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہونے والا دھماکہ بارودی مواد کا تھا اور دھماکے میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

نجیب دانش کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اُن کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ تاحال کسی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے کابل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور کالعدم تنظیموں داعش اور طالبان کی جانب سے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

گزشتہ ماہ کابل میں واقع دو سرکاری عمارتوں پر پانچ مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے تھے۔

افغان طالبان نے گزشتہ سال 2018 میں افغانستان میں ہونے والے خون ریز واقعات سے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے 90 فیصد واقعات کی ذمہ داری امریکہ اور افغان فورسز پر عائد کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں