سندھ میں تعلیمی سال کی تاریخ تبدیل

فائل فوٹو۔–


کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے برسوں سے جاری موسم گرما کی تعطیلات جون جولائی کے بجائے مئی اور جون میں دیئے جانے کا  فیصلہ کیا ہے جبکہ تعلیمی سال اگست کے بجائے جولائی سے شروع ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی سال کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

وزیر تعلیم  سید سردار شاہ نے کہا کہ فیصلہ طلبا کے بہتر مفاد کے لیے کیا گیا۔ امتحانات جلدی ختم ہونے کے باعث  طلبا کو تدریسی عمل سے چار ماہ کی فراغت مل جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ موسم میں تبدیلی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔

امتحانات میں نقل کئ خاتمے کے لیے وزیرتعلیم نے امتحانات کھلے میدان میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  2020 میں ایک نہیں ملٹی پیپرز بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کرپشن کی کالی بھیڑے موجود ہیں۔ طالبعلموں کو رٹہ فکیشن سے دور لے کر جانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیرنگ کمیٹی نےنویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول میں بھی ردوطدل کیا ہےجبکہ سالانہ کلینڈر ایئر کی تعطیلات میں تدریسی عمل بند اور  اسکولوں میں ثقافتی اور تاریخ پرمبنی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں