پنجاب اور کے پی میں نئے سال کا تحفہ،بچوں کی چھٹیوں میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بچوں کو سخت سردی کے موسم میں نئے سال کا ’تحفہ‘ چھٹیوں کی صورت میں دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں صوبوں کے محکمہ تعلیمات نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ سردی کی موجودہ لہر کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سخت سردی اور شدید دھند کی وجہ سے اسکولوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسکول اب یکم جنوری  کے بجائے سات جنوری 2019 کو کھلیں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کو نوٹی فکیشن منگل کی صبح جاری کیا جائے گا۔

صوبہ پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راز نے بھی اس کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کردی تھی لیکن پھر رات گئے صوبائی محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا  گیا۔ وزیر تعلیم نے ٹوئٹر پر اس کو بھی جاری کردیا ۔

 

ہم نیوز کو محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ذمہ دار ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے اب سات جنوری 2019 کو کھلیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سخت سردی کی وجہ سے صوبائی وزیراعلیٰ محمود خان نے تعطیلات میں اضافے کی ہدایات جاری کی تھیں۔


متعلقہ خبریں