ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

بارشیں rain

ملک کے مختلف علاقوں میں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے بارشوں کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پشین، ہرنائی اور ژوب میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے، اس کے علاوہ نوشکی، زیارت، بارکھان اور نصیر آبادکے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔

تنزانیہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 155 افراد ہلاک

بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے، دیر، سوات، چترال،مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

مری، گلیات،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کو ئٹہ، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، قلات میں تیز بارش کی توقع ہے جبکہ مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی اوربارش کی توقع ہے۔

حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی

مری، گلیات اورگردونواح میں بارش کا کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب اورسرگودھا میں بارش کی توقع ہے۔

میانوالی، پاکپتن، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، بھکر، نور پور تھل، لیہ، ملتان، کوٹ ادواور بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان، کرک میں بارش اورژالہ باری کی توقع ہے جبکہ نوشہرہ، صوابی، مردان، چترال، دیر، سوات،، کوہستان، شانگلہ میں بارش اور ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر اور مالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں