راولپنڈی: نئے سال پر افواج پاکستان نے قوم کو یک جہتی کا پیغام دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کو سال نو کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان، 2019 انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا۔
In our national pursuit for a peaceful, prosperous & vibrant Pakistan, 2019 is year of progress. United we shall consolidate our successes,IA. May Allah continues His blessings upon us. Amen.
Salute to resilient Pakistanis & Martyrs.
??#YearOfProgress2019#ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے pic.twitter.com/RkcHvfwr9m— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 31, 2018
ٹویٹ میں یہ بھی لکھا گیا یے کہ دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھیں۔ (آمین) ہم سب مل کر انشا اللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔
ٹویٹ میں پرعزم پاکستانیوں اور شہدا کو بھی سلام پیش کیا گیا ہے۔