سندھ میں سی این جی اسٹینشز دو روز کے لیے بند

۔—فائل فوٹو۔


کراچی :سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی) نے سندھ میں تمام سی این جی اسٹینشز کو آج رات 10 بجے سےمنگل کی صبح  آٹھ بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ایس جی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنزبند رکھنےکا فیصلہ گیس پریشرمیں کمی کےباعث کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی این جی استٹیشنزبند کرکے گھریلوصارفین کی طلب پوری کی جائے گی۔

واضح رہے گزشہ دنوں پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن 12 دن کے لیے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز 28 دسمبر سے دس جنوری کے درمیان بند رکھے جائیں گے۔

ترجمان سوئی نادرن گیس نے کہا تھا کہ  پابندی کے بعد نجی پاور پلانٹس کو ایل این جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی جبکہ فرٹیلائیزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہم نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل سندھ بھر میں ایس ایس جی سی نے سی این جی اسٹیشنز کو غیرمعینہ مدت تک گیس کی فراہمی معطل کردی تھی جس سے سندھ میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔

صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔

گیس کے بحران سے سندھ میں کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریباََ بند ہو گئی تھی تاہم گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مداخلت کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں