اداکارہ مائیلی سائرس نے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی

فوٹو: فائل


لاس اینجلس: کوئین آف پوپ کا خطاب حاصل کرنے والی معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ مائیلی سائرس نے اپنے پرانے ساتھی اور آسٹریلوی اداکار لیام ہیمزورتھ کے ساتھ شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے لیام ہیمزورتھ کے ساتھ  تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈزنی چینل کی سابق اسٹار 26 سالہ سائرس کی  آسٹریلوی اداکار لیام ہیمزورتھ سے 2010 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد 2012 میں دونوں نے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

منگنی کے ایک سال بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن 2015 میں دونوں ستاروں کی ایک بار پھر منگنی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

اس سے پہلے دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے تصدیقی کا تردیدی بیان سامنے نہیں آیا لیکن میڈیا خبروں کے مطابق دونوں نے کیلیفورنیا کے شہر ملیبو میں واقع اپنے گھر میں شادی کی تقریب منقعد کرنی تھی۔

میلبو میں واقع ان کا گھرگزشتہ ماہ کیلیفورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ کی زد میں آگیا تھا جس کے بعد دونوں نے شادی کی تقریب 23 دسمبر کو فرینکلن میں واقع اداکارہ سائرس کے گھر میں منتقل کر دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں