اسٹاک ایکسچینج 37 ہزار167 پوائنٹس پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  بھی مندی دیکھنے میں آئی اور کاروباری حضرات بے یقینی کی صورتحال سے دوچار رہے جبکہ ایکسچینج تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار 853 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی اور انڈیکس میں پانچ  سو سے زائد پوائنٹس کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار167 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے پہلے سیشنز میں 42,177,360  شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,925,535,665 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی اور  100 انڈیکس 364 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رحجان  دیکھنے میں آیا اور کاروباری حضرات محتاط رہے۔

ڈالر کی قیمت

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر 138.93 روپے کا ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں