آصف زرداری کے خلاف نااہلی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر

Asif Ali Zardari

فوٹو: فائل


کراچی: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زردای کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے شروع میں درخواست قبول کرنے سے اعتراض کیا مگرجب ان کی اسلام آباد کے مرکزی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی تو پی ٹی آئی کی درخواست قبول کر لی گئی۔


متعلقہ خبریں