وزیراعظم 27 جنوری کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے

وزیراعظم 27 جنوری کو میانوالی میں خطاب کریں گے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار سیاسی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے بتایا ہے کہ 27 جنوری کو میانوالی میں جسلہ عام  کیا جائے گا۔

نعیم الحق نے ٹویٹ کیا کہ میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے سے وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ میانوالی وزیراعظم کا حلقہ ہے جہاں سے وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35، این اے 95 میانوالی  اور کراچی کی نشست این اے 243 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھ دیگر سیٹیں چھوڑ دی تھیں۔


متعلقہ خبریں