پی ٹی وی کرپشن کیس، شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں پی ٹی وی کے سابق سربراہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ شریک ملزمان کی کیا پوزیشن ہے۔

پی ٹی وی کے وکیل نے جواب دیا کہ وہ ضمانت پر ہیں اور پیسے واپس کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کاشف ربانی نے ایک کروڑ تیس لاکھ جبکہ روشن مصطفی گیلانی نے 80 لاکھ واپس کیئے ہیں۔

جب جسٹس محسن اخترکیانی نے پوچھا کہ کیا دونو ملزمان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی یا پیسے واپس کر کے، تو وکیل نے جواب دیا کہ ان کی ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ پیسے واپس کر کے ہوئی ہے۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہیں لیکن چلان ابھی جمع نہیں ہوا۔ ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ شاہد مسعود کے پیسے لینے کے حوالے سے نہ تو کوئی ثبوت ملے نہ گواہی آئی۔

اس کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا جو کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں اور آج کی سماعت میں بھی پیش نہیں ہوئے۔ سابق پی ٹی وی ایم ڈی کو پچھلے مہینے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ادارے پی ٹی وی میں3.8 روپیں کروڑ کی کرپشن کی ہے اور اکتوبر میں خصوصی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

خصوصی عدالت سے درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں