راولپنڈی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی ) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 843 میں سے 233 قلعوں کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر 1200 کلومیٹرکے علاقے میں سے 802 کلومیٹر پرکام مکمل ہوگیا جبکہ دو ہزار 611 کلومیٹر باڑ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
Work on forts & fence continues on Pak-Afg Bdr. Total length 2611 KM. Work on 233 of 843 forts & 802 of 1200 KM pri 1 areas completed.Aiming speedy completion in pri 1 areas,overall completion by Dec 2019 IA.Shall benefit peaceful people of Pak & Afg while restricting terrorists. pic.twitter.com/o5xQbxEiEh
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 15, 2018
سوشل میڈیا پر کیے گئے اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ باڑ لگانے کا عمل دسمبر 2019 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باڑ لگانے سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردوں کی آمد و رفت کو روکنا ہے اسی لیے 802 کلومیٹر طویل باڑ کی تنصیب ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی گئی ہے۔