بھارتی فوج کی بربریت جاری، دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

پلوامہ واقعہ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم تھم نہ سکے، قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

نومبر 2018 میں بھی بھارتی قابض فوج نے 48 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے جب کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 196 کشمیر شدید زخمی ہو گئے جب کہ حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو بلا وجہ گرفتار کر کے حبس بے جا میں رکھا گیا۔

بھارتی فوج نے ماہ نومبر میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم کشمیریوں کے 26 گھر بھی تباہ کیے تھے۔


متعلقہ خبریں