کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے رور مثبت رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر 737 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار پانچ سو باسٹھ پوائنٹس سے ہوا اور 737 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ 39299 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
سوموار کے روز مجموعی طور پر 113,188,170 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,569,400,704 پاکستانی روپے رہی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس سے انڈیکس 39ہزار سے تجاوز کر گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس39 ہزار 193 کی سطح عبور کرگیا۔
گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز اور 100 انڈیکس گزشتہ 45 روز کی کم ترین سطح پر پہنچ کر 37 ہزار 787 پر ٹریڈ کرتا رہا۔