کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج رات انکے اعزاز میں عشائیہ دیا جاے گا، چیف جسٹس عشائیے سے بھی خطاب کریں گے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے، عدالت عظمیٰ ک جج صاحبان جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور سینیر وکلا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔
کل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔