ہاکی ورلڈکپ: پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 1-1 سے برابر

فوٹو: فائل


بھوبنیشور: ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا جس کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عتیق نے51ویں منٹ میں گول اسکور کیا تاہم  ملائیشیا نے فیضل کی بدولت اسے 55ویں منٹ میں برابر کردیا۔

اسی اسکو پر میچ کا اختتام ہوگیا۔  پاکستان اپنا تیسرا میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلےگا۔

ڈی میں اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

آج پول ڈی کے دوسرے میچ میں جرمنی کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا، اس سے پہلے نیدرلینڈ کی ٹیم ملائیشیا کے خلاف شاندار فتح اپنے نام کر چکی ہے۔

گزشتہ روز پول بی کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ اور چین کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جب کہ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے  انگلینڈ  کو شکست دی۔

پاکستان ہاکی

ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان اور دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان 1971، 1978،1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے۔ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں میں آنا لازمی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئیر، مبشر علی، علیم بلال، فیصلقدیر، عماد بٹ، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹا، عرفان جونیئیر، رضوان سینئیر،علی شان، ابو بکر، محمد عتیق اور زبیر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں