اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر کے دورہ پاکستان کا عندیہ دیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی دینے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ملک امین اسلم نے اپنی ہالی وڈ اداکار کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
Just met with @Schwarzenegger who’s promised to come to #Pakistan to highlight our extreme climate vulnerability #COP24 pic.twitter.com/kzpTjQXkEw
— Malik Amin Aslam (@aminattock) December 3, 2018
وزیر اعظم کے مشیر موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پولینڈ کے شہر کاٹوویسٹا میں موجود ہیں، کانفرنس 14 دسمبر تک جاری رہے گی جب کہ اس میں 200 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
واضح رہے ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر بھی رہ چکے ہیں۔