تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، شہریار آفریدی



اسلام آباد: وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر سزائیں دی جائیں گی، قانون کی رٹ کو چیلنج نہ کیا جائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی اجازت دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی وہ تمام جگہیں جن پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے، انہیں واہ گزار کرایا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ واضح پیغام ہے کہ اس ضمن میں تما صوبے اپنا کردار کریں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو قبضہ مافیا کا ساتھ دینے والوں کی نشاندہی کا حکم دیا ہے، جو بھی ذمہ دار ہو گا انکوائری کے ساتھ ساتھ سزا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آج کا آپریشن 65 کنال کمرشل اراضی واہ گزار کرانے کے لیے تھا، ہم ماسٹر پلان لا رہے ہیں، ماڈل ویلیجز بنانے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں