رابطہ کمیٹی کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن رکوائے،فاروق ستار


کراچی: ایم کیوایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی سے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی رہائش گاہ پر ملیر کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی میئر کراچی کو آپریشن فوری بند کرنے کے احکامات دے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پرعوام سے زیادتی کسی صورت قبول نہیں  کی جائے گی۔ حکومت آپریشن کرے لیکن زیادتی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی ایک طرف وسیم اختر کو آپریشن کا مینڈیٹ دے رہی ہے اور دوسری طرف آپریشن کے خلاف پریس کانفرنس کررہی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی مگرمچھ کے آنسو بہنا بند کرے اور میئر کراچی کوفوری آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کے افراد  کو متبادل جگہ دینے تک آپریشن بند کیا جائے۔


متعلقہ خبریں