افغانستان: ڈرون حملہ، اہم طالبان کمانڈر ہلاک

حملے میں ملا عبدالمنان کے 28 ساتھی بھی مارے گئے


کابل: افغانستان کے علاقے صوبے ہلمند میں ڈرون حملہ میں طالبان کمانڈر ملا عبدالمنان 29 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

افغان کے مطبق ملا عبدالمنان اخوند طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بھائی تھےتاہم ابھی تک طالبان نے ڈرون حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

اس سے قبل افعانستان میں برسرپیکار انتہا پسند گروہ داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو امریکی ڈرون حملے میں  نشانہ بنایا گیا تھا۔

سعد ارہابی کے نام سے پہچانے جانے والے داعش کے سربراہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھے۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں 

عالمی میڈیا نے  صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کے حوالے سے بتایا  تھا کہ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے دو اڈے بھی تباہ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں