شہباز شریف کی صحت پر تہمینہ درانی کا تشویش کا اظہار

شہباز شریف کی صحت پر تہمینہ درانی کا تشویش کا اظہار | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کی اہلیہ نے تہمینہ درانی نے ملاقات کے بعد شوہر کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تہمینہ درانی نے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی اور دونوں کے درمیان جاری مقدمات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

تہمینہ درانی نے ٹویٹر پر کہا کہ شہباز شریف لندن میں کینسر کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرا رہے تھے۔ اسلام آباد میں ان کے خون کے نموں میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا، میں ان سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل خرد برد کی اور من پسند افراد کو ٹھیکے دیے۔


متعلقہ خبریں