مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، نومبر میں48 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہ نومبر میں 48 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

کمشیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر شہریوں کو گھروں سے نکال کر شہید کر دیا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھی بھارتی جارحیت عروج پر رہی  اور 48 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے جب کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 196 کشمیر شدید زخمی ہو گئے جب کہ حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو بلا وجہ گرفتار کر کے حبس بیجا میں رکھا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم کشمیریوں کے 26 گھر بھی تباہ کر دیئے گئے۔

گزشتہ ماہ 25 نومبر کو بھارت فوج کی فائرنگ سے آٹھ نوجوان شہید ہو گئے تھے جب کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ  وقفے وقفے سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جاتی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں