ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسمیاتی تغیروتبدل  پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد رہے گا،  شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، جب کہ بارش کا کہیں بھی امکان نظر نہیں آیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شہر لاہور میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔ پارہ گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارا منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔

 


متعلقہ خبریں