حضرت سوہنا سائیں کے عرس کی تقریبات کا کل سے آغاز


محراب پور: ‏درگاہ اللہ آباد کنڈیارو میں روحانی و علمی شخصیات خواجہ خواجگان حضرت اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں ؒ  کا سالانہ عالمی سطح کا عرس 24 اور 25 نومبر کو منعقد ہوگا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عرس کی تقریب میں پاکستان سمیت 60 دیگر ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں مریدین کی شرکت متوقع ہے۔

عرس کی تقریبات دو روز جاری رہیں گی، تاہم اجتماعی دعا 25 نومبر صبح 9 بجے سجادہ نشین حضرت سجن سائیں کرائیں گے۔‏

واضح رہے کہ عرس کے انتظامات کے سلسلے میں 14 اکتوبر کومرکزی قیادت نے ایک اہم اجلاس کا انعقاد بھی کیا تھا جس میں جمعیت علمائے طاہریہ پاکستان، جماعت اصلاح المسلمین سمیت سندھ اور بلوچستان کے خلفائے کرام نے شرکت کی تھی، اس کے علاوہ الاصلاح میڈیا گروپ، روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی، صوبائی ، ضلعی عہدیداران الخادمین پاکستان اور دیگر انتظامیہ سے متعلق افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں