پی ایس ایل فور، ڈیوائن براوو کا پاکستان آنے کا اعلان


اسلام آباد: ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر ڈیوائن براوو نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاحصہ بننے پر خوش ہوں اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بنے گی۔

انہوں نے پی ایس ایل کے لیے منتخب کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آؤں گا۔

” position =”left”]

ٹی 20 کرکٹ میں 450 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین کرکٹ اسٹار نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں کے لیے اپنا مشہور گانا ’چیمپئن‘ بھی گایا اور شائقین سے انہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ ڈیوائن براوو اس سے قبل بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ رہ چکے ہیں اور لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں انہوں نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ پشاور زلمی کی طعف سے بھی کھیل چکے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے اسلام آباد میں منعقد ڈرافٹ میں پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کی خدمات حاصل کی ہیں۔


متعلقہ خبریں