روسی فوجی وفد کا کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

روسی فوجی وفد کا کورہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: آئی ایس پی آر


پشاور: روس کے ایک فوجی وفد نےکورہیڈ کوارٹرزپشاور کا دورہ کیا ہے اور کورکمانڈر شاہین مظہر محمود سے ملاقات بھی کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی وائس ایڈمرل کی سربراہی میں چھ رکنی فوجی وفد نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

روسی وفد کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے معاملے پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

کورکمانڈر پشاورشاہین مظہر محمود اور روسی وائس ایڈمرل نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


متعلقہ خبریں