وزیراعظم ملائیشیا پہنچ گئے

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان  دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔  عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملائیشیا میں دو روزہ قیام کے دوران، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم حال ہی میں متحدہ عرب عمارات کے سرکاری دورے سے واپس آئے ہیں اور ماضی قریب میں بھی پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے مختلف ممالک کے دورے کیے ہیں۔

عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دوست ممالک سے مدد لی جائے تاکہ آئی ایم ایف پر کم سے کم انحصار کیا جائے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر نقد رقم اور ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا ہے۔

وزیراعظم چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں تاہم مالی امداد کی کوئی معلومات سرکاری ذرائع سے منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں