کراچی: تفریحی مقام سے دو لڑکیاں لاپتہ

۔—فائل فوٹو۔


کراچی: شہر قائد کے تفریحی مقام الہٰ دین پارک میں اندرون سندھ سے پکنک کے لیے آنے والی دو لڑکیاں لاپتا ہو گئیں۔

گلستان جوہر پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی ہیں تاہم دونوں لڑکیوں کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ہے۔

دونوں لڑکیاں ہفتے کے روز اسکول کی سہیلیوں کے ہمراہ الہٰ دین پارک میں گھومنے کے لیے آئیں تھیں۔

ذرائع  کے مطابق سجاول سے آنے والی ثنا اور نائلہ مبینہ طور پر پارک سے ہی اغوا کرلی گئیں ہیں۔اہل خانے نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ گلستان جو ہر تھانے میں درج کرا دیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں لڑکیوں نے اسکول ٹیچرکو جھولا جھولنے کے باعث طبعیت کی خرابی کی شکایت کی تھی جس پرٹیچر نے دونوں کو ایک جانب بیٹھنے کا کہا تھا لیکن کچھ دیر بعد ہی لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شام سات بجے کے بعد دونوں لڑکیوں کے موبائل فونز بند ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں