نواز شریف کو جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیے، زرتاج گل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ نواز شریف کو بہت عزت ملی ہے، ان کو جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیئے۔

ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کر سکتا، نیب پر بہت لوگوں نے باتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹ ملے جن سے منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہم پہلے دن سے کہتے رہے کہ احتیاط سے کام کریں، میں ۔ آپ سے صرف اتنی بات کروں گا جتنی ضرورت ہوگی۔

وسیم سجاد نے کہا کہ اس وقت کیس عدالت میں ہے، اب دیکھنا ہوگا کے اس کیس کی کیا شہادت آئے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامڑا نے کہا 5000 اکاؤنٹ والی بات کیا صرف ہمارے لیے ہے، جو نیب کے ادارے ہیں وہ کس کے تابے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب خودمختار ادارہ ہے اور دوسری طرف کہتے ہیں کی ہم این آر او مانگ رہے ہیں جو کے پی  میں 10 ہزار ڈالر نکلے ہیں ان کا جواب کون دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک احمد خان اور مصدق ملک  واحد وہ افراد ہیں جن سے تمیز سے بات کی جا سکتی ہے، جھوٹ بولنا کہیں بھی جائز نہیں ، احتساب کے لیے سب کو پیش ہونا ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں