قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دھشت گردی جاری ہے اور جمعہ کے روز قابض فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر بھارتی قابض فورسز  نے ضلع پلواما کے علاقہ ترال کا محاصرہ کر لیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کے مظالم کی وجہ سے گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی ۔

دوسری جانب انڈین پولیس کا ایک اسپیشل آفیسر دو دیگر افراد سمیت گاڑی کے حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ڈوڈہ ضلع کے علاقہ بھابور کے علاقہ میں پیش آیا۔


متعلقہ خبریں