سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج عطاء الحق قاسمی کی ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن تقرری پر ازخود نوٹس کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گا۔ فیصلہ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا تھا۔

اس کے علاوہ  عدالت عظمی بھاشا ڈیم اراضی کیس اور بحریہ ٹاون ممبر شپ اینڈ پلاٹ ٹرانفسر کیس کی سماعت بھی کرے گی۔

اسلام آباد کی کچی آبادی کیس، نظام انصاف بہتری کیس اورکٹاس راج مندر کیس کی سماعت ہوگی۔

لاہور کے مبینہ قبضہ مافیا منشا بم کیس کی بھی سماعت آج ہوگی۔


متعلقہ خبریں