نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر وزیراعظم کی مبارکباد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں بہترین ٹیم اسپرٹ دیکھنے کو نظر آئی، وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امید ہے قومی ٹیم اپنی کارکردگی کا تسلسل آئندہ  بھی برقرار رکھے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لگاتار گیارہویں کرکٹ سیریز جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے اور میں پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے بھی پر امید ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے شکست دی تھی۔ قومی ٹی 20 میں رینکنگ کے حساب سے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔


متعلقہ خبریں