اسلام آباد اور گردو نواح میں موبائل سروس بحال


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔

آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد سے ملک بھر اور بالخصوص اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث آج صبح آٹھ بجے سے مغرب تک موبائل فونز سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اورگوجرانوالہ میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بند تھی جبکہ بعض جگہ انٹرنیٹ کے سگنلز میں بھی تعطل کی شکایات موصول ہوئیں۔

اسی وجہ سے کل بھی کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ دوسری جانب سڑکوں کی بندش اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے بھی عوام کو شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی طرح ایک طرف تعلیمی ادراوں میں پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں تو دوسری جانب اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ آج بھی صوبہ پنجاب اور سندھ میں تمام نجی اسکول بند رہے۔

احتجاج کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم ابھی تک اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔


متعلقہ خبریں