یوٹیوب نے دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

youtube

نیویارک: مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر Jump Ahead متعارف کرایا دیا۔ جس میں صارفین کو کسی بھی ویڈیو کو پورا دیکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

درحقیقت یہ فیچر صارفین کو براہ راست کسی ویڈیو کے سب سے دلچسپ حصے کی جانب لے جائے گا۔ ویڈیو کے دلچسپ حصے کا تعین واچ ڈیٹا اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائے گا۔

اگر آپ یوٹیوب پریمیئم سروس استعمال کرتے ہیں تو اینڈرائیڈ فون میں یوٹیوب ایپ میں اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کسی ویڈیو کو اوپن کر کے اسکرین کے دائیں جانب انگلی سے 2 جانب کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل ،ٹیلی نار انضمام سے صارفین کیلئے قیمتیں بڑھ جائینگی، سی سی پی

یعنی جس طرح ویڈیو کو 10 سیکنڈ آگے کیا جاتا ہے، ویسا کرنے سے Jump Ahead بٹن دائیں جانب نیچے اسکرین پر نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ ویڈیو کے بہترین حصے کو دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی آسک (Ask) بٹن کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔ جس کے ذریعے پریمیئم صارفین کسی ویڈیو کے بارے میں مخصوص سوالات پوچھ سکیں گے یا متعلقہ مواد تلاش کر سکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں