سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا کسی پاکستانی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے سراہتا ہے۔ شراکت داروں کےدرمیان سفارتی تعلقات کی حمایت کرتے ہیں، سفارتی مصروفیات معمول کی بات ہے، حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، ہم بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رہتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکا کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ، دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی۔ اس دوران معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہر قیدی کی حفاظت دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہر شخص، ہر قیدی قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے، پاکستان کے معاملات پر ہمارا مؤقف وہ ہےجو پہلے بیان کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں