ریاض: پاکستانی فلم پروڈیوسرز کا سعودی عرب کے ساتھ پاکستانی ڈرامہ اور فلم کے فروغ کے لئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ پاکستان اور ٹاپ ایونٹ کی جانب سے نالج کوراکیڈمی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی فلم ایکٹریس حریم فاروق، فلم پروڈیوسرزعمران کاظمی، عارف لاکھانی اور ٹاپ ایونٹ کے سربراہ پرنس عبدالعزیز بن متعب نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ٹاپ ایونٹ اور آئی ایچ اے کے مابین پانچ سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پرنس عبدالعزیز بن متعب کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں اپنی مقبولیت کی…
Author: ویب ڈیسک
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل جاوید قمرباجوہ نے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کی ہے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو، وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے سربراہ سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کے لیے آج ہی کوئٹہ پہنچے تھے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہزارہ برادری بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہی ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ میں ایف سی…
لاہور: پاکستان کی پہلی کبڈی سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں ٹیم فرنچائزز کے مالکان، آفیشلز اور کھلاڑیوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گلوکارہ سارہ رضا خان، نبیل اور دیگر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ پاکستان سپر کبڈی لیگ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں میں گجرات واریئرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈرز، ساہیوال بلز، کراچی زور آورز، اسلام آباد آل اسٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیردلز، کشمیر جانباز اور ملتان سکندرز شامل ہیں۔ ‘ہم نیوز’ کی اسپانسرڈ ٹیم پشاورحیدرز کے مالک خالد خان نے ایونٹ کے انعقاد پر بھرپورخوشی کا…
کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیں گے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی تازہ ترین لہر نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ان واقعات میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چند روز پہلے ایک خود کش حملے میں چھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ پیش آیا۔ ہزارہ برادری کے افراد کو…
اسلام آباد: آج پاکستان اور روس کے تعلقات کو 70 برس مکمل ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے لیے آج کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طویل المیعاد کثیرالجہتی اشتراک دونوں ممالک کے عوام کے لیے سود مند ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ روس عالمی قوت، ترقیاتی شراکت دار اور مستحکم خطے کے لیے اہم حصہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں…
لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے فاٹا کے سیاسی محاذ پر انٹری ڈال دی۔ فاٹا سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل سہیل آفریدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آصف علی زرداری سے فاٹا کے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی کا حق ملنا…
ساہیوال: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان انگلی کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں عمران خان کا کردار مہمان اداکار کا ہوتا ہے اور کردار ختم ہونے کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آتے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ ان کے ایم پی ایز چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تیر پر مہر لگانے…
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئرقراردے دیا۔ آئی سی سی نے محمد حفیظ کو بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران آف اسپنر کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رہا۔ فیصلے کے بعد محمد حفیظ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بار پھرباؤلنگ کرا سکیں گے۔ محمد حفیظ نے 17 اپریل کو لف برو یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا جس کے بعد آج ان کے باؤلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ پروفیسر کے نام سے معروف…
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت نے چار پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ تازہ ترین رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی پانچویں اور سری لنکا کی چھٹی پوزیشن ہے۔
ساہیوال: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی دال نہیں گل رہی ، لاڈلا پہلے بھی فیل تھا ، اب بھی فیل ہے۔ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور جا کر پتہ چلے گا کہ کون سا پاکستان بن رہا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور لوڈشیڈنگ کا بُرا حال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔ کراچی میں امن اور ملک…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے بیان پر قوم سے معذرت کر لی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیب کا سورج پنجاب پر پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے اور عدالت ہر چیز کا باریکی سے نوٹس لے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 لاکھ افراد کو 40 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے قرضے واپس کردیے لیکن اشرافیہ نے قرضے معاف کرا لیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں…
لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا بیان قیادت کرنے والے کے شایان شان نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کیا آصف علی زرداری اتنے بھولے اور معصوم تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے ؟ اور اب تین سال بعد آصف زرداری کو سچ بولنا یاد آ گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پرمیں نے اسی شام آصف زرداری کو ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا اوراگلے روز طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کردی تھی۔ اُنہوں نے اُس وقت کیوں نہیں بتایا کہ پٹی میں نے…
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان یوم مزدور پر سیاسی بیان دینے کے بجائے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کا جواب دے۔ پارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم فکر نہ کرے ہم ہر جگہ جلسہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مزدور پالیسی دی۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی، شہید بے نظیر بھٹو نے ٹریڈ یونین کو بحال کیا…
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، بہادرآباد گروپ کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑا اورمکان کے بجائے گولی، قبر اور قبرستان دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید تھی پیپلز پارٹی مثبت سوچ کے ساتھ لیاقت آباد آئے گی لیکن انہوں نے ادھر ہم ، اُدھر تم کا نعرہ لگایا۔ خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی کی نفرت کی سازش کو ناکام بنا دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ساتھ نہ دیتی تو 1988 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہ…
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے، بے شمار چیلنجز میں حکومت کرنا آسان نہیں۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی معیارکے ایئرپورٹ کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے خیبرپختونخوا ( کے پی ) اور پنجاب کے عوام بھی استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کو تجارت اور ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جلد لاہور ایئرپورٹ کی توسیع کا کام…














